وزیراعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی قرار

Published On 01 August,2022 06:04 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہیلی کاپٹر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے سے متعلق ویڈیو میں کی گئی باتوں کو جعلی قرار دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ہیلی کاپٹر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ موجود عملے کے رکن سے کچھ کہہ رہے ہیں جبکہ وائرل ویڈیو کو کا کیپشن یہ دیا گیا ہے کہ   پرائم منسٹر صاحب کیمرہ آن ہے  ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے عمران خان پر تنقید کی اور لکھا کہ مری میں سیاحوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی رہیں، بشریٰ بی بی نے جانے کی اجازت نہیں دی، پہاڑوں کی سیر کرتا رہا، اب تکلیف ہو گئی کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی مشکلات میں ان کی مدد کیوں کرتا ہے، ان کے پاس کیوں جاتا ہے، ان سے ہمدردی کیوں کرتا ہے۔

 

 

Advertisement