لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرا اعلیٰ کے ’فلڈ ریلیف اکاؤنٹس‘ میں پیسے وصول نہ کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے منعقد کی گئی لائیو ٹیلی تھون میں پانچ ارب روپے کے عطیات دینے کے وعدے کیے گئے تھے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کچھ شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ بینکوں کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کردہ بینک اکاؤنٹس میں پیسے وصول نہیں کیے جارہے۔
1/2 #SBP clarifies that complaints circulating on social media regarding non-acceptance of donations from general public in “CM Flood Relief Fund” of KP & Punjab are baseless & banks are accepting donations through all possible channels.
— SBP (@StateBank_Pak) August 31, 2022
مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پوچھنے پر بینکوں نے معلومات فراہم کی کہ یہ شکایات بے بنیاد ہیں اور وہ وزرا اعلیٰ کے امدادی اکاؤنٹس میں ہر چینل بشمول کیش، آن لائن ٹرانفسر اور لوکل اور انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈز کے ذریعے رقم وصول کررہے ہیں۔ بینکوں کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ رقم کی وصولی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان برائے معاشی امور مزمل اسلم نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ بیرون ملک کچھ دوستوں نے اطلاع دی ہے پچھلی شام ان کی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے امدادی رقوم کی منتقلی نہیں ہوپارہی۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کریڈٹ کارڈز کمپنیوں کے سامنے جب یہ معاملہ اٹھایا گیا تو انکشاف ہوا ٹیلی تھون کے دوران کچھ وقت کے لیے حکومت نے آپریشن کو بلاک کردیا ہے۔
for some period of the duration of the Telethon.
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) August 30, 2022
Perhaps they did not want IK to collect an impressive figure.
Actually, they are playing with the lives of the beneficiaries of these donations.
Very sad and frustrating action. Please clarify the situation
وزارت خزانہ کے سابق ترجمان نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ شاید وہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اتنی خطیر رقم اکھٹی کرنا نہیں دینا چاہتے تھے۔