اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے ٹماٹر، پیاز ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دیدی، فیصلہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے ایف بی آر سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی جس میں پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے، یہ ٹیکس چھوٹ 31 دسمبر 2022 تک برقرار رہے گی۔
وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے بھی وفاقی کابینہ کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے سندھ میں ٹماٹر اور پیاز کی 80 فیصد فصل تباہ ہو چکی ہے۔