لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران ہونے والی تباہی کے بعد اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ پاکستان سے متعلق ملنے والی خبریں انتہائی تکلیف دہ ہیں، میرے خیالات متاثرین اور شدید سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی حکومت کو یقین دلایا کہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، لچک پیدا کرنے، موسمیاتی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حمایت جاری رکھیں گے۔
The news out of Pakistan is extremely distressing.
— Masatsugu Asakawa (@ADBPresident) August 31, 2022
My thoughts are with the victims & families affected by the severe floods.
I ve assured the govt. that ADB stands with them in these hard times & will continue our support to build resilience, mitigate impact of climate crisis.