عمران خان کیساتھ بیٹھی خاتون کا تعلق بھارت سے نہیں، خبر جعلی ہے

عمران خان کیساتھ بیٹھی خاتون کا تعلق بھارت سے نہیں، خبر جعلی ہے

غیر مستند خبر

اظہر سید نامی ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تجربہ کار سائبر سیل والوں نے بھارتی شادی میں شریک خاتون کو فوٹو شاپ کر کے نوسر باز کے ساتھ بٹھا دیا اور آفیشل پیج سے تصویر شیئر بھی کر دی۔

اس غیر مستند خبر پر مبنی ٹوئٹ کو ٹوئٹر پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ متعدد صارفین کی جانب سے اسے لائیکس دیے گئے اور ری ٹوئیٹ بھی ملتے رہے۔

مستند خبر

مستند خبر یہ ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام مقصود بی بی ہے اور ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر چکوال سے ہے، یہ تصویر 31 جنوری 2020ء کو وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی گورنمنٹ کے زیر اہتمام ’ احساس کفالت‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں لی گئی تھی۔