اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ مستحق گھرانے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیج کر احساس کفالت پروگرام میں اپنی اہلیت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
تفصیل کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے 8171 ایس ایم ایس کے حوالے سے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ احساس کفالت پروگرام کی دو سہہ ماہی 12000 روپے کیلئے اپنی اہلیت جاننے کیلئے وفاقی حکومت نے 8171 ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے۔ شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس بھیجنے کے بعد جواب میں صورتحال کے مطابق چار قسم کے پیغام موصول ہوتے ہیں۔
مستحق گھرانےاحساس 8171سروس کے ذریعےاپنا قومی شناختی کارڈ نمبر8171پر بھیج کراحساس کفالت پروگرام میں اپنی اہلیت کےبارےمیں جان سکتےہیں۔اس ضمن میں مستحق گھرانوں کو احساس کی جانب سےمختلف طرح کے جوابی پیغامات بھجوائےجا رہےہیں جنکی تفصیل اس معلوماتی ویڈیومیں ملاحظہ کریں۔#EhsaasKafaalat pic.twitter.com/oqlV9TYyNb
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 19, 2021
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو میں کہا ہے کہ حقدار اور نااہل لوگوں کو کس قسم کے پیغام موصول ہونگے اور جن کا ابھی سروے نہیں ہوا، ان کو کیسے پیغام موصول ہونگے۔ یہ رقم کہاں سے وصول کی جا سکتی ہے اور رجسٹریشن ڈیسک کہاں کہاں قائم ہیں، اس کی تفصیلات بھی اس ویڈیو میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مستحق گھرانوں کو احساس کی جانب سے مختلف طرح کے جوابی پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں جن کی تفصیل اس معلوماتی ویڈیو کی جا سکتی ہے۔