احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020ء

احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020ء

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام وفات پانے والے اہل افراد کے لواحقین اور بائیو میٹرک تصدیق جیسے مسائل کا سامنا کرنے والے مستحقین پروگرام ختم ہونے کے ایک ماہ بعد تک اپنی رقم وصول کر سکیں گے۔

اگر آپ کو اپنی اہلیت کے بارے میں نہیں معلوم تو اس پورٹل پر جا کر اپنی اہلیت معلوم کریں

https://ehsaas.nadra.gov.pk/ehsaasTracking

اہل ہونے کی صورت میں درج ذیل لنک سے رقم وصولی کے مرکز کا پتا دیکھیں اور رقم وصول کریں۔

https://www.pass.gov.pk/Document/Downloads/Consolidat edlistof EECCampsitesBankBranches.pdf

اگر والدین، خاوند یا بیوی اہل ہیں مگر وفات پا چکے ہیں تو اپنی درخواست پر مرحومہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر اور مرحوم/ مرحومہ کے لواحقین میں سے مجوزہ مستحق فرد کا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور اس پتا پر ارسال کریں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت، ایف بلاک، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد۔

اگر آپ اہل ہیں لیکن بائیومیٹرک تصدیق نہیں ہو رہی تو احساس کی جانب سے ایسے افراد کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں آپ کو بینک کی نامزد برانچ سے ادائیگی کا ایس ایم ایس 8171 سے مل جائے گا جس میں بینک برانچ کا نام و پتہ اور ادائیگی کی تاریخ بھی درج ہو گی۔