جارجینا نے رونالڈو سے خراب تعلقات کی خبروں کی سختی سے تردید کردی

Published On 28 April,2023 07:03 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگز نے سٹار فٹبالر سے خراب تعلقات کی خبروں کی تردید کردی۔

جارجینا عام طور پر ایسی چیزوں پر تبصرہ نہیں کرتی ہیں لیکن انہوں نے رات کے وقت آسمان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک امریکی گلوکار رومیو سانتوس کے گانے کے بول لکھے ہیں جو کچھ یوں ہیں!، ’’حسد افواہ ایجاد کرتا ہے جبکہ بیوقوف اس پر یقین کرتا ہے‘‘۔

حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، فٹبال اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رونالڈو روڈریگز سے ‘تنگ ہو گئے ہیں’ اور یہ جوڑا علیحدگی کے قریب ہے۔

اس سے قبل مبینہ طور پر طیارے میں سوار ہونے سے قبل رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے درمیان زبردست بحث ہوئی تھی جبکہ اس سفر کے دوران دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا تھا۔