قومی کرکٹرمحمد عامر کی اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق خبروں کی تردید

Published On 15 June,2024 07:17 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

قومی کرکٹر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ابھی تک ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا،سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ان ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹر عماد وسیم کے بارے میں بھی ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ بھارت سے میچ ہارنے کے بعد عماد وسیم نے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر تاحال کوئی موقف نہیں دیا۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ، بھارت اور امریکہ سے میچز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔