اسلام آباد :(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیاجس میں بتایا گیا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی تردید کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے خط لکھنے کی ٹوئٹ کو جھوٹ قرار دے دیا، متن میں کہا گیا کہ پھیلایا جارہا ہے ججز کی فیملیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے دھمکانے پر سپریم کورٹ میں درخواست دی گئی۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلایا جارہا ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، سوشل میڈیا پر چلایا جانا والا یہ مواد درست نہیں، یہ بالکل بے بنیاد ہے۔