اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاور ڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اعلامیے کے مطابق بجلی چوری روکنے کی مہم پر آنے والے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے، وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور اس کے لیےتمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔