لندن: (رونامہ دنیا) برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ خوراک کے پیکٹس پر یہ بات تحریر ہونی چاہئے کہ اس میں موجود کیلوریز کو جلانے کیلئے کتنی ورزش کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک پیزا کی کیلوریز جلانے کیلئے چار گھنٹے کی چہل قدمی اور ایک چاکلیٹ بار کیلئے 22 منٹ کی دوڑ لگانی پڑتی ہے۔
تحقیقی مطالعہ کے مطابق اس قسم کا لیبل خوراک کے پیکٹس پرلگانے سے لوگوں میں ایسی خوراک کی عادت کم کرنے میں مدد ملے گی جو موٹاپے کا باعث بنتی ہے اور صحت مند خوراک کی عادت کو فروغ دیا جاسکے گا۔ ماہرین صحت نے اس تحقیق کو بے حد فائدہ مند قرار دیا ہے۔