جنیوا: (روزنامہ دنیا) سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں برے خوابوں کو مفید قرار دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف جنیوا کے ماہرین اعصاب نے 100 سے زائد رضاکاروں پر تحقیق کے بعد بتایا کہ وہ لوگ جنہیں برے خواب دکھائی دیتے ہیں، وہ آنے والے دنوں میں حقیقی دنیا میں درپیش مسائل کا سامنا کرنے کیلئے بہتر طور پر تیار ہوتے ہیں۔
زیادہ برے خواب دیکھنے والوں میں ڈراؤنی تصاویر دیکھ کر ری ایکشن کم تھا کیونکہ وہ ذہنی طور پر خوف کا مقابلہ کرنے کو تیار تھے جبکہ اچھے خواب دیکھنے والے خوفزدہ ہوئے کیونکہ وہ خود کو خوف سے بچانے میں لگ گئے۔