نیو یارک: (دنیا نیوز) رات کے وقت موبائل فون استعمال کرنے سے خارج ہونے والی نیلی روشنی بے خوابی کا باعث بنتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ رات کے وقت موبائل کا استعمال نیند میں خلل کا باعث بنتا ہے، نیند میں خلل کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
امریکا کے سالک انسٹیٹوٹ فار بائیولوجیکل سٹیڈیز میں ہونے والی تحقیق کے مطابق موبائل فون کا رات کے وقت استعمال آنکھوں میں موجود خلیات کو متاثر کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان خلیات کی وجہ سے نیند میں خلل پڑتا ہے جس کی وجہ سے کینسر، امراض قلب، موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سمیت دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔