مونگ پھلی کے وہ نقصانات جن سے آپ لاعلم ہیں

Last Updated On 17 November,2019 07:30 pm

لاہور: (نیٹ نیوز) مونگ پھلی نہایت فائدہ مند ہے اور مناسب قیمتوں پر سردیوں میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے، جو جسم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے لیکن اس کے فوائد کے ساتھ نقصانات بھی ہیں۔

بیشتر افراد کو علم نہیں ہوگا کہ مونگ پھلی کس وقت نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ جسم میں خارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی نہیں کھانی چاہیے، اس سے خارش کے مرض میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے انتباہ ہے کہ وہ مونگ پھلی کا استعمال ترک کر دیں۔ یرقان اور معدے کے مرض میں مبتلا افراد بھی مونگ پھلی کے زائد استعمال سے دور رہیں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا۔

سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدے کے بجائے نقصان میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اسی طرح جن افراد کے معدے میں تیزابیت ہو ان کو بھی مونگ پھلی سے دور رہنا چاہیے کیونکہ خشک میوہ جات گرم تاثیر رکھتے ہیں۔

اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کیلئے نقصان دہ نہیں ہے۔