لاہور: (ویب ڈیسک) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 31.8 فیصد مرد اور 5.8 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت صحت نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ پاکستان زیادہ سگریٹ نوشی کرنے والے دنیا کے پہلے15ممالک میں شامل ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کل31.8فیصدمرد اور 5.8فیصدخواتین سگریٹ نوشی کرتےہیں جب کہ 19فیصدنوجوان سگریٹ نوشی کرتےہیں جب کہ 4.4فیصدمرد، 1فیصدخواتین، 7.1فیصد نوجوان روزانہ سگریٹ نوشی کرتےہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سال2017میں پاکستان آبادی کےلحاظ سےچھٹابڑاملک تھا اور اب پاکستان21کروڑ 83 لاکھ 26 ہزارآبادی سے پانچواں ملک بن چکاہے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ اللہ نےقرآن میں ہرذی روح کورزق کاوعدہ کیاہے اس لیے اللہ کےحکم میں مداخلت کرکےنافرمانی نہ کی جائے۔
قبل ازیں وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری جواب داخل کراتے ہوئے بتایا تھا کہ حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے اور حجاج کی رقم پر 2018 میں 21کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا تھا۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس عازمین حج کی جانب سے 3لاکھ 74 ہزار 857 درخواستیں دی گئیں اور ان درخواستوں کے ساتھ 106ارب 41 کروڑ سےزائدرقم اکٹھی ہوئی جس پر 21کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا تھا۔