امریکی کمپنی نے خراٹے روکنے کیلئے 3 قسم کے آلے بنالئے

Last Updated On 28 December,2019 10:42 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) خراٹوں کو روکنے کیلئے لوگ طرح طرح کے جتن کرتے ہیں، اب امریکی کمپنی نے 3 مختلف طرح کے ہلکے پھلکے برقی آلات بنائے ہیں جو پٹھوں اور عضلات کو تقویت دے کر خراٹوں کو روکتے ہیں۔

ان میں سے ایک نیند کا چشمہ ہے جس کے عین درمیان میں برقی سیمولیٹر ہے۔ دوسرے نمبر پر سماعت کی طرح کان میں پہننے والا ایک آلہ ہے اور تیسرا آلہ ٹھوڑی سے نیچے گردن کے پاس چپکایا جاسکتا ہے۔

یہ آلات کسی طرح بھی نیند میں رکاوٹ نہیں ڈالتے اور خراٹوں کی صورت میں جسم کو سکون پہنچا کر فوری طور پر انہیں روکتے ہیں۔