’ہفتے میں چار بار انڈوں کا استعمال ذیا بیطس کے خطرات کو کم کر دیتا ہے‘

Last Updated On 24 December,2019 08:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کینیڈین ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں چار بار انڈوں کا استعمال ذیا بیطس کے خطرات کو کم کردیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیکل ایکسپریس کی رپورٹ میں یونی ورسٹی آف کولمبیا کی ایک تحقیق شائع کی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف کولمبیا کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انڈوں کا ہفتے میں چارباراستعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرے کو چالیس فیصد تک کم کردیتاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چار بار سےزیادہ انڈے کھانے سے ذیابیطس سے بچاؤکی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا تاہم ہر چیز کا استعمال اعتدال میں رہ کرکرنا چاہیے۔