لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ دل کی بیماری پھیل رہی ہے، ہارٹ اٹیک کے مسائل بھی تیزی سے دنیا بھر سامنے آ رہے ہیں، احتیاطی تدابیر اکثر اوقات ڈاکٹر کی طرف سے ملتی رہتی ہیں، تاہم اب ایک خبر مزید آئی ہے جس کے مطابق کوئی بھی شخص 30 سکینڈ میں پتہ لگا سکتا کہ اس کا دل کتنا صحت مند ہے۔
ایک آسان ٹیسٹ سے یہ اشارہ ملنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ کے دل اور خون کی گردش کتنی صحت مند ہے۔ دل کا دورہ (ہارٹ اٹیک) ایک ایسا عارضہ ہے جس میں اگر مریض کو فوری طبی امداد فراہم نہ کی جائے تو اُس کی موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کافی عرصے سے ہارٹ اٹیک ہونے کی وجوہات تلاش کرنے کے لیے مطالعہ کررہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ سنگین عارضے میں مبتلا ہونے سے قبل انسان کو آگاہی مل سکے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 سیکنڈ میں یہ پتا چل سکتا ہے کہ آپ کا دل کتنا صحت مند ہے۔ ماہرین کے مطابق سب سے پہلے آپ ایک پیالہ لیں اور اس میں برف کی کیوبز کے ساتھ پانی شامل کریں، پانی اتنا بھریں کہ آپ کے دونوں ہاتھ پانی میں ڈوب جائیں اور پھر 30 سیکنڈ تک ہاتھ پانی میں ہی رہنے دیں۔
وقت گزرنے یا وقت کے لالچ میں نہ پڑٰیں کیونکہ اس سے آپ کو یہ اندازہ ہوگا کہ جب آپ کو سردی لگے گی تو اس دوران آپ کا جسم کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ طبی ماہر برائیڈ سائیڈ کے مطابق تیس سیکنڈز کا وقت گزرنے کے بعد اپنے ہاتھ باہر نکالیں گے تو دو ممکنہ نتائج سامنے آئیں گے۔ پہلا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کے ہاتھ کی انگلیوں کا رنگ سرخ ہوجائے گا اور دوسری صورت میں آپ کے ہاتھ کا رنگ نیلا ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اگر آپ کی انگلیوں کا رنگ سرخ ہے تو یہ اچھی علامت ہے اور آپ کے دل اور خون کی گردش دونوں صحت مند ہیں۔
علاوہ ازیں اگر آپ کی انگلیوں کی رنگت نیلی پڑتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو خون کی گردش کی دشواریوں کا سامنا ہے، یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے خون کے خلیوں میں آکسیجن کی سطح کم ہو۔