کم خوابی اور زیادہ سونے سے برین سٹروک کا خطرہ

Last Updated On 15 December,2019 09:35 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کم خوابی اور زیادہ سونے سے برین سٹروک کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

نیورولوجی کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق رات کو نو گھنٹے سے زائد سونے والے افراد اور وہ جو کم خوابی کا شکار ہیں، ان میں برین سٹروک کا خطرہ پچاسی فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق چین کی ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے کی گئی جس میں اکتیس ہزار افراد کو ریسرچ میں شامل کیا گیا۔