کولیسٹرول کے ذریعے امراض قلب کی قبل از وقت دریافت ممکن

Last Updated On 31 December,2019 07:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نئی طبی تحقیق کے مطابق خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کے ذریعہ امراض قلب کی قبل از وقت دریافت ممکن ہے۔

طبی جریدے دی لانیسٹ میں شائع تحقیق کے مطابق جوانی میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کی مدد سے ستر سال کی عمر میں دل کی شریانوں کے امراض کی پیشگوئی ممکن ہوتی ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ کہ ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنے سے بند شریانوں کی ابتدائی علامات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس تحقیق میں انیس ممالک کے تقریبا چار لاکھ افراد کا جائزہ لیا گیا۔