لاہور: (روزنامہ دنیا) گرمیوں کے آتے ہی ایکنی، گرمی دانے، کیل مہاسوں جیسی شکایتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کا آزمودہ علاج گھر کی بڑی بوڑھی خواتین ملتانی مٹی کو قرار دیتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتانی مٹی کا سائنسی نام ‘ کیلشیم بینٹونائٹ ’ ہے جبکہ اسے فُلرز ارتھ بھی کہا جاتا ہے جس کے استعمال سے جلد سے مردہ خلیوں کا صفایا ہوتا، جلد کھل کر سانس لیتی ہے اور دن بہ دن صحت مند نظر آتی ہے، یہ جلد کو نرم ملائم بناتی ہے اور اس سے ایکنی، بلیک اور وائٹ ہیڈز کا خاتمہ ممکن ہے۔
ملتانی مٹی سے جھریوں کا خاتمہ بھی ہو جاتا ہے، رنگت نکھارتی ہے۔ گرمیوں میں چہرے، گردن، ہاتھوں اور پاؤں پر استعمال کریں، اس سے سکن صاف ستھری اور ایک رنگ کی ہو جائے گی۔