لاہور: (روزنامہ دنیا) امرود میں متعدد طریقوں سے آپ کی مجموعی صحت کیلئے فائدہ مند خصوصیات ہیں۔ وٹامن سی قوت مدافعت کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے اور امرود میں وٹامن سی کی ایک اچھی مقدار ہوتی ہے۔
امرود اور اس کے پتے دونوں ہی بلڈ شوگر کی سطح کو سنبھالنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ امرود فائبر سے لدے ہوتے ہیں جو آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور اس کے علاوہ امرود وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر آپ کو دل کی بیماری کے زیادہ خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ امرود میں پوٹاشیم اور فائبر کی موجودگی سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔ امرود میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو آپ کی جِلد کو بڑھاپے سے بچاتے ہیں۔ وٹامن سی جِلد کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے اور نِکھارنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔