دبئی: (ویب ڈیسک) طبی ماہر کا کہنا ہے کہ انار کا جوس خالی پیٹ کھانے سے ہاضمہ کا نظام بہتر ہوتاہے۔ اس کے علاوہ انار کے جوس سے مختلف بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں۔ اسکا استعمال وزن کم کرنے یا وزن کو ایک سطح پر برقرار رکھنے میں بڑا مفید ثابت ہوتا ہے، اگر اسے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھایا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق انار کا جوس انار کو مکمل پیس کر تیار کیا جاتا ہے، اس کا استعمال مشرق وسطیٰ کے علاقوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے فوائد انار کے جوس سے زیادہ ہوتے ہیں، یہ عام طور پر مختلف چٹنیوں اور پکوانوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے، اس کے علاوہ، ذائقہ میں اضافہ اور گوشت کی مصنوعات کو زیادہ ٹینڈر بنانے کے لئے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہر غذا ڈاکٹر سنتھیا ایلہج انار کے جوس کے فوائد کے بارے میں بتاتی ہیں کہ انار جوس ذائقے سے بھرپور ہونے کے ساتھ وٹامنز، آئرن اور کلیشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے،اس کے ذریعے کھانے کا ذائقہ بہتر اور اسے مزید مفید بنایا جاسکتا ہے۔ اس میں کئی غذائی عناصر ہوتے ہیں جو صحت کےلیے بڑے مفید ہوتے ہیں،اس میں وٹامن بی ہونے کی وجہ سے نظام انہضام بہتر ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن سی ہونے کی وجہ سے انسانی جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بادام، اخروٹ کا استعمال مردوں کے لیے مفید قرار
ایلہج کے مطابق انار کے جوس میں موجود پولفینولک کولیسٹرول کی سطح کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ انار کے جوس کے استعمال سے کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، البتہ جن افراد کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو وہ اس کے استعمال سے احتیا ط کریں۔
اس میں وٹامن سی ہونے کی وجہ سے انسانی جلد تروتازہ رہتی ہے، جسم میں بننے والے مختلف غدود ختم ہوجاتے ہیں، چہرہ چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے،یہ مختلف ریڈیکیلز کے خلاف کام کرتا ہے جو جسم میں عمر بڑھنے کے ساتھ جھریوں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔
وٹامن بی کی موجودگی کے باعث انسانی جلد اور بالوں کی نشوونما اور حفاظت رہتی ہے۔ وٹامن سی کی موجودگی کی وجہ سے بالوں کے گرنے جیسی بیماریوں کو روکتا ہے انہیں گھنا بناتا ہے۔
انار کا جوس وزن کم کرنے میں مفید:
ڈاکٹر سنتھیا ایلہج کے مطابق انار کا جوس خالی پیٹ کھانے سے ہاضمہ کا نظام بہتر ہوتاہے۔لیکن اس سے کچھ لوگوں کو قے اور متلی وغیرہ کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ انار کے جوس سے مختلف بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں۔ اس کااستعمال وزن کم کرنے یا وزن کو ایک سطح پر برقرار رکھنے میں بڑا مفید ثابت ہوتا ہے، اگر اسے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھایا جائے ۔
انار کا جوس آنتوں کے لیے مفید ہوتا ہے ان میں کسی کی قسم کی رکاوٹ کو ختم کرتا ہے اور نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔
انسانی رگوں میں موجود چربی کو کم کرتا ہے جن کی وجہ سے خون رک جاتا ہے اور دل کا دورہ پڑنے کاخطرات بڑھ جاتے ہیں۔اسی طرح یہ بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اونٹنی کا دودھ حاملہ خواتین کے لیے مفید قرار
انار کا جوس انسانی معدہ کی صحت کےلیے بڑا فائدہ مند ہوتا ہے، یہ معدہ میں کاربوہائیڈریٹ کے عمل انہضام کو بہتر بناتا ہے،سائنسی ریسرچ کے مطابق انار کا جوس معدہ میں پیدا ہونے والے کینسر کے خلیوں سے محفوظ رکھتاہے۔
انار کا جوس انسانی جنسی صحت کےلیے بڑا فائدہ مند ہوتا ہے،اس میں موجود اجزاء مردوں کی جنسی صحت کو بہتر کرتے ہیں، خون کو رگوں میں پہنچنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، خواتین کےلیے حمل ٹھہرنے اور اور مردوں کی منی کو گاڑھا کرنے میں کردار ادا کرتا ہے،عورتوں کا بانجھ پن بھی اس سے ختم ہوتا ہے۔
انار کے جوس کے اہم فوائد:
انار کے جوس کی وجہ سے جلد میں انفیکشن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ، آکسیڈیٹیو تناؤ کو روکتا ہے جو قبل از وقت عمر بڑھنے اور جھریوں کاسبب بنتا ہے۔
انار کے جوس میں قدرتی عناصر بہت سے وٹامنز اور معدنیات کی موجودگی کی وجہ سے یہ بالوں کی صحت کو نمایاں طور پر فروغ دینے میں معاون ہوتا ہے۔
انار کے جوس سے ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں وٹامن بی ہوتا ہے ، جس سےقبض کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے ، کیوں کہ بہت ساری سائنسی تحقیقوں سے معلوم ہوا ہے کہ انار کے جوس میں بعض قسم کے کینسر جیسے چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ، اور اس کی وجہ انار کے گلوں میں فعال اینٹی آکسیڈینٹس کی موجودگی ہے ، جو جسم میں اضافی ریڈیکلز کو متاثر کرتی ہے۔
اس میں وٹامن سی کی اچھی مقدار کی موجودگی کی وجہ سے جسم میں قوت مدافعت کے نظام کی کارکردگی اور کام کو بڑھانے کے لئے مدد ملتی ہے۔
انار کے جوس کی وجہ سے خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کم ہوتے ہیں ، جو دل کی بیماریوں کے بہت سے خطرات سے بچاتا ہے۔