’’دنیا بھر میں ڈبہ پیک دودھ استعمال لیکن پاکستانی کھلا خریدنے پر مجبور‘‘

Published On 10 November,2020 04:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دودھ صحت کیلئے ضروری ہے لیکن ملاوٹ صحت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔ دنیا بھر میں گائے کاڈبہ بند، دودھ استعمال ہو رہا ہے لیکن پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں اب بھی کھلے دودھ کا رحجان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دووھ کیلشیم سے بھرپور اور مفید لیکن چند سوالات ذہن میں ابھرتے ہیں۔ نمبر ایک بھینس کا دودھ یا ڈبے کا ؟ کیونکہ کراچی کی آبادی کی نسبت دودھ کی مقدار کم پڑ جاتی ہے۔ جس کے لیے باڑے مالکان کرتے ہیں کچھ دھاندلیاں دودھ میں پانی کی ملاوٹ یا دودھ کی مقدار کو بڑھانے کے لیے انجیکشن کا استعمال جو مقدار بڑھانے کے ساتھ ساتھ دودھ میں گاڑھا پن بھی پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبے والا دودھ بھی بھینس سے ہی حاصل کیا جاتا ہے مگر اس میں حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظررکھا جاتا ہے۔

پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت چند ممالک میں کھلے دودھ کے استعمال کا رحجان زیادہ ہے۔۔ جبکہ دنیا بھر میں ڈبے والے دودھ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement