برطانیہ نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

Published On 02 December,2020 05:04 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے امریکی اور جرمن کمپنی کے اشتراک سے تیار ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

برطانوی حکومت نے سرکاری ریگولیٹنگ ایجنسی ایم ایچ آر اے کی سفارشات کی بنیاد پر کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی۔ برطانیہ "فائزر، بائیو این ٹیک "ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

حکام کے مطابق ویکسین اگلے ہفتے سے برطانیہ بھر میں دستیاب ہوگی، برطانوی وزیر اعظم نے ویکسین کی منظوری کو زبردست پیش رفت قرار دیا۔
 

Advertisement