لاہور: (دنیا نیوز) واسا کے ڈسپوزل اسٹیشنز سے لیے جانے والے سیمپلز میں کورونا کے نمونے مثبت آنے کی شرح میں پھر اضافہ، کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت آنے والے نمونوں کی شرح 50 فیصد سے تجاوز کر گئی۔
ماہرین کی طرف سے کورونا وائرس کی ہیئت میں تبدیلی کے خدشات بھی سامنے آگئے۔ کورونا کی پہلی لہر کے دوران واسا کے ڈسپوزل اسٹیشنز سے سیوریج کے پانی سے نمونے لے کر کورونا کے پھیلاؤ کااندازہ لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اِس دوران ایک مرحلے پر مثبت آنے والے نمونوں کی شرح 70 سے 80 فیصد کے درمیان پہنچ گئی تھی جس میں بتدریج کمی آتی گئی لیکن اب ایک مرتبہ پھر مثبت نمونوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
لاہور میں واسا کے 11 بڑے اور 180چھوٹے ڈسپوزل اسٹیشنز ہیں جہاں سے واسا کا عملہ نمونے لے کر لیبارٹریز کو فراہم کرتا ہے۔ ماہرین قرار دیتے ہیں کہ صورت حال ٹھیک اندازہ لگانا کے لیے کورونا ٹیسٹوں کی صلاحیت مزید بڑھانا ہوگی۔
کورونا کے پھیلاؤ کور وکنے کے لیے ضروری ہے کہ شہری بھی احتیاطی تدابیر پر ہرصورت عمل کریں۔