ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کے طریقے جانئے

Published On 07 January,2021 11:09 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) ماہر غذائیات سکینہ القاضی نے ایک سعودی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے وزن کم کرنے کے 7 طریقے بتائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے مطابق ان طریقوں پر عمل کرنے سے 2 ماہ میں 7 کلو تک وزن کم ہونے کا امکان ہے ۔سکینہ القاضی کے مطابق وزن کم کرنے کیلئے کھانوں میں مصالحہ تیز کریں کیونکہ ان کھانوں میں کیپساسین ہوتی ہے ۔ یہ ایک مادہ ہے جو بھوک کی شدت کو کم کرتا ہے ۔ اپنے کھانے سے نمک اور چینی کی مقدار کم کر دیں۔ ہلکے رنگوں کا انتخاب بھوک کو کم کرنے میں بالواسطہ معاون ثابت ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھانے کے اوقات کی پابندی لازمی ہے ۔دن کے آخری کھانے کا وقت شام کے 8 بجے سے پہلے ہو،کوئی بھی چیز کھاتے وقت ہچکچاہٹ مت دکھائیں اگر آپ اپنی پسند کا کھانا کھانے سے خود کو محروم کر دیں گے تو آپ وقت کے ساتھ اسے لالچ میں بدل لیں گے ۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ اعتدال کامیابی کی کلید ہے ۔
 

Advertisement