اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے پاکستان میں پہلی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی۔
ذرائع کے مطابق رجسٹریشن بورڈ نے برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازنیکا کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔ منظوری ملنے پر آسٹرازنیکا ویکسین درآمدکے بعد پاکستان میں استعمال ہو سکےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت کراچی کی دوا ساز کمپنی نے مانگی تھی۔ ڈریپ کراچی کی فارما کمپنی آسٹرازینکا کی کرونا ویکسین درآمد کرے گی۔ درآمدہ ہونے والی ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی۔ آئندہ ڈریپ بورڈ اجلاس میں مزید 2 سے 3 ویکسین کی پاکستان درآمد کی اجازت متوقع ہے۔