نیند کے شوقین میٹریسز کو آزمائیں 3 ہزار ڈالر انعام پائیں

Published On 30 January,2021 09:12 am

لندن: (روزنامہ دنیا) اگر آپ میں سے کوئی 'سلیپنگ بیوٹی' کا حقیقی کردار ہے تو وہ ایک کمپنی کے نئے میٹریس کی آزمائش کے ساتھ ساتھ تین ہزار ڈالر کا انعام پاسکتی یا حاصل کرسکتا ہے۔

سلیپ جنکی نامی ویب سائٹ نے اعلان کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر فارم جاری کیا ہے۔ اس فارم کے ذریعے کمپنی اپنے تین نئے میٹریس کی آزمائش کرنا چاہتی ہے اور اس کے بدلے تین ہزار ڈالر کا انعام بھی دیا جائے گا۔

شرائط کے مطابق ایک منتخب شخص کو دو ماہ تین میٹریس استعمال کرنا ہوں گے اور ہر ایک کے بارے میں تفصیلی رائے اور تجزیہ لکھنا ہوگا۔ میٹریس کو استعمال کے دوران اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی اور پھر نقد انعام بھی دیا جائے گا۔ اس کی تحریر صاف اور واضح ہو اور گہری بھرپور نیند لینے کے ساتھ ساتھ اشیا کا تجزیہ بھی کرنے والا ہو۔