لیاری میں میٹرنٹی ہسپتال اور بنیادی مرکز صحت بند ہونے سے مکینوں کو مشکلات

Published On 10 March,2021 08:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں 20 بیڈ کا میٹرنٹی ہسپتال اور بنیادی صحت کا مرکز بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جگہ جگہ جالے، کمروں میں کباڑ، بلدیہ عظمی کراچی کا عبد الودود میٹرینی ہوم اور ڈسپنسری کا برا حال ہے۔ لیاری میں نام کا یہ بنیادی صحت کا مرکز کئی سالوں سے غیرفعال ہے۔۔ عمارت کو ایسے تالے لگے کہ لیاری بہار کالونی کے مکین نجی کلینکس جانے پر مجبور ہو گئے۔ کہتے ہیں صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

بند عمارت کا گراؤنڈ فلور صرف بچوں کی ویکسینشین تک محدود رہ گیا۔ مگر والدین کو یہاں تک پہنچنے کیلئے بھی عمارت کے باہرجمع سیوریج کے
پانی میں سے گزر کر آنا پڑتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے 20 بستروں کے اس بنیادی صحت کے مرکز کو دوبارہ کھولنے اور سیوریج کی لائنوں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔