سفید یا بھورے، کون سے انڈے کھانے کیلئے بہترین ہیں؟

Published On 07 March,2021 06:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو مناسب پروٹین حاصؒ کرنا چاہتے ہیں، ان کیلئے بھورے انڈے کھانا مناسب ہیں اور ان کے پاس کولیسٹرول اور کیلوریز جیسے موانع موجود ہوں۔

غیر ملکی ویب سائٹ اردو نیوز میں چھپنے والی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح دونوں قسم کے انڈوں میں موجود غذائی عناصرکے بارے میں بات کی جائے تو اس بارے میں ہونے والی تحقیق کے نتائج میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے۔

بھورے رنگ کے انڈے بیش تر اوقات سفید انڈوں سے مہنگے ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سفید انڈوں سے زیادہ غذائیت والے ہوتے ہیں یا پھر اس کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے۔

قیمتوں میں فرق ایسے پیدا ہوتا ہے کہ سرخ یا بھورے پروں والی مرغیاں سفید مرغیوں سے زیادہ مہنگی ہوتی ہیں۔ اس لیے کہ لوگوں میں ان کے کھانے کی زیادہ مانگ ہوتی ہے۔ اس لیے ان کی زیادہ قیمت لگتی ہے جبکہ اس کے برعکس سفید پروں والی مرغیوں کے انڈے سستے ہوتے ہیں۔

انڈے کے خول کا رنگ مرغیوں کی نسل کے مطابق تبدیل ہوتا ہے چنانچہ سرخ پروں والی مرغیاں بھورے رنگ کے انڈے دیتی ہیں جبکہ سفید مرغیاں سفید خول والے انڈے دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر نسلوں کی مرغیاں نیلے یا سبز انڈے بھی دیتی ہیں۔