کورونا کے آغاز سے متعلق تمام مفروضے تاحال برقرار ہیں: عالمی ادارہ صحت

Published On 29 March,2021 06:00 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے آغاز سے متعلق تمام مفروضے تاحال برقرار ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کورونا کے آغاز سے متعلق عالمی ماہرین کی رپورٹ کا مطالعہ کیا ہے جس یہ پتہ چلتاہے کہ تمام مفروضوں سے متعلق معلومات ناکافی ہیں۔ ابھی مزید تحقیقات درکار ہیں۔

اس سےقبل چین کاد ورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے ووہان سے کورونا کے آغاز کے امکان کو مسترد کیا تھا۔
 

Advertisement