بلوچستان: 50 تا 59 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

Published On 21 April,2021 04:35 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں 50 تا 59 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے مطابق این سی او سی نے بلوچستان کے لئے 50 بالا ایج گروپ کے لئے شرائط میں خصوصی رعایت دے دی ہے 50 تا 59 سال کے افراد کو پیشگی رجسٹریشن سے مستثنی قرار دے دیا گیا ، جن کی موقع پر رجسٹریشن کی جائے گی۔

50سال کےافراد کسی بھی نزدیکی ویکسینیشن سینٹر پر جاکر اس حکومتی اقدامات سے استفادہ کرسکتے ہیں، کورونا وائرس کی جان لیواء وباء سے بچاؤ کے لئے مرحلہ وار ایج گروپ کے مطابق اسٹریٹیجی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے، کوویڈ ویکسین سے رہ جانے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کو بھی 30 اپریل تک ویکسین کی سہولت دے دی گئی۔
 

Advertisement