یورپین کمیشن کا ایسٹرازینیکا ویکسین کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز

Published On 26 April,2021 06:19 pm

برسلز: (ویب ڈیسک) یورپین کمیشن نے ایسٹرازینیکا ویکسین کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین کمیشن نے کہا کہ ہے اس نے ویکسین بنانے والی کمپنی اسٹرازینیکا کے خلاف جمعے کو قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

یورپین کمیشن کا موقف ہے کہ اسٹرازینیکا کے پاس ویسکین کی ڈیلوری کو وقت پر فراہم کرنے کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے یورپی کمیشن کی ترجمان کی پیر کو ہونے والی پریس کانفنس کی رپورٹ دی ہے۔

ویکسین بنانے والی کمپنی اور یورپی کمیشن کے درمیان اس معاملے پر کئی مہینوں سے تنازع چل رہا ہے۔

اب اس پیش رفت کی تصدیق سٹیلا کیریاکیڈیس نے کی ہے جو یورپی یونین میں کمشنر برائے ہیلتھ اینڈ فوڈ سکیورٹی ہیں۔
 

Advertisement