روزانہ کافی کا ایک کپ کورونا سے بچا سکتا ہے، تحقیق

روزانہ کافی کا ایک کپ کورونا سے بچا سکتا ہے، تحقیق

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر دس میں سے ایک فرد کو کووڈ-19 سے بچانے کیلئے مفید ہے ۔اس حوالے سے سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ کافی میں کچھ ایسے اجزاء موجود ہیں جو انسانی صحت کو بہتر کرنے اور مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزی کے استعمال سے بھی کووڈ-19 سے بچا جاسکتا ہے تاہم چائے اور پھل اس حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہوئے ۔ علاوہ ازیں پروسیسنگ فوڈ جس میں قیمہ اور سینکا ہوا گوشت شامل ہے ، کے استعمال سے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے نیوٹرینٹ کی ویب سائٹ پر شائع کئے گئے ۔