پشاور کے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 94 افراد متاثر

Published On 22 September,2021 03:32 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، شہر کے دو ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 ہو گئی۔ 24 گھنٹوں میں 94 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، صرف ایک دن میں متاثرہ افراد کی تعداد 19 سے 30 ہو گئی ہے، متاثرہ افراد میں 8 خواتین اور 22 مرد شامل ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک ہونے والے ٹیسٹوں میں 110 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں تہکال، اکیڈمی ٹاون، سفید ڈھیری، دانش آباد اور سربند کے علاقے شامل ہیں ،ایچ ایم سی میں ڈینگی سے متاثرہ 9 مریض زیر علاج ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 94 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
 

Advertisement