'کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے چین کی حکومت نے پاکستان سے بھرپور تعاون کیا'

Published On 23 September,2021 12:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے چین کی حکومت نے پاکستان سے بھرپور تعاون کیا، مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی (نشینل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسدعمر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی چیلنجز کے باوجود پاکستان اور چین کی قیادت سی پیک منصوبے کو جاری رکھے ہوئے ہے، سی پیک کے جنوبی زون سے پاکستان میں کثیر غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک کے پہلے مرحلے کی تکمیل دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا مظہر ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں بہت سے منصوبے جاری ہیں، سی پیک کے تحت سب سے بڑا منصوبہ ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ ہے، سائنس و ٹیکنالوجی پر پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں کام کرنیوالے چینی ورکرز کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی ورکرز کو بہترین سکیورٹی مہیا کی گئی ہے، سی پیک منصوبوں کے ثمرات فوری عوام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
 

Advertisement