پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 190 کیس سامنے آ گئے، صوبہ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 190 کیس رپورٹ پوئے جس کے بعد صوبے بھرمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 820 ہو گئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 105 مریض زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 145 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار ہو گئی ہے، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں۔