فضائی آلودگی اور موسمی تبدیلی کے باعث بچوں کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا

Published On 12 November,2021 09:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) فضائی آلودگی اور موسمی تبدیلی کے باعث بچوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں والدین علاج معالجہ کے لئے بچوں کے ساتھ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

سموگ اور موسمی تبدیلی کے مضر صحت اثرات بچوں کو نشانہ بنانے لگے، فیصل آباد میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں بچے نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔ صرف چلڈرن ہسپتال میں روزانہ رپورٹ ہونے والے بچوں کی تعداد 1000 سے زائد ہے۔

والدین کا کہنا ہے احتیاط سے بچوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق نزلہ اور زکام ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ، والدین بچوں کو بازاری اشیاء سے دور رکھیں اور گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے والدین کی لاپرواہی سے بچے نزلہ اور زکام کا شکار ہر کر نمونہ کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

 

Advertisement