اسلام آباد کی خشک سردی نے شہریوں کو موسمی بیماریوں میں مبتلا کر دیا

Published On 21 November,2021 08:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی خشک سردی نے آتے ہی شہریوں کو موسمی بیماریوں میں مبتلا کر دیا۔ روزانہ پانچ سو سے زائد افراد موسمی بیماریوں کا شکار ہو کر پمز اور پولی کلینک ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں خشک سردی کے ڈیرے، موسی بیماریوں نے شہریوں کو جکڑ لیا، کھانسی، نزلہ اور زکام کی شکایات عام ہیں۔ اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک ہسپتال کی او پی ڈی میں روزانہ پانچ سو سے زائد افراد موسمی بیماریوں میں مبتلا ہو کر آ رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں سردی کے آغاز پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور قوت مدافعت والے افراد جلد کسی بھی وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں، بچوں اوربزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
 

Advertisement