اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کی تصدیق ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کر دی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں ڈی سی اسلام آباد لکھا کہ اومی کرون کے مریض کی کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔جس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے کہا ہے کہ شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں۔
First case of #OmicronVariant detected in Islamabad. The patient has travel history from Karachi. We are tracing all his contacts now. Everyone plz get vaccinated and follow SOPs
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) December 25, 2021
انہوں نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ویکسی نیشن کروائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔