لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، اب تک 15 کروڑ سے زائد شہری ویکسین لگوا چکے ہیں۔
متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسینیشن اومی کرون کے خلاف واحد موثر طریقہ ہے۔
حکومت نے ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگوانے کے لیے سینٹرز بھی قائم کیے ہیں۔ یہ ویکسینینش سینٹرز بڑے شہروں میں قائم کیے گئے ہیں جہاں سے لوگ ویکسین کی اضافی خوراک لگوا سکیں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔
Total vaccinations carried out now exceed 15 crores. Punjab leads the way in provinces with 68% of eligible population having recieved atleast 1 dose. KP at 57%, Sind at 51% and Balochistan at 38%. Balochistan ,has done a great job in December and sharply increased vaccinations
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 27, 2021
اسد عمر نے مزید بتایا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 68 فیصد افراد نے ویکسین کی خوراک لی ہے، خیبر پختونخوا میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں تیزی لائی گئی ہے۔