کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی احتجاجی ریلی کے دوران گرفتاریاں، ایمرجنسی بند کرنے کی دھمکی

Published On 12 January,2022 01:35 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی کے دوران 10 ڈاکٹروں کی گرفتاری پر ایمر جنسی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ ۔

کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی 3 ماہ سے ہڑتال جاری ہے، او پی ڈٰیز، آپریشن تھیٹرز ، لیبارٹریز اور وارڈ بند ہونے سے غریب مریض رُل گئے ہیں۔ سول ہسپتال سے آج ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی احتجاجی ریلی ریڈ زون کی طرف روانہ ہوئی تو پولیس سے جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ پولیس نے ہسپتال کے باہر رکاوٹیں لگا رکھی تھیں جسے ڈاکٹروں نے ہٹانا شروع کر دیا ۔ پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو دونوں جانب سے دھکم پیل کے بعد پولیس نے 10 ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاریوں پر ینگ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس اسٹاف نےایمرجنسی کو بھی بند کر دیا جس سے وہاں مو ت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریض اذیت کا شکار ہو گئے۔ ڈاکرپوں نے انسکمب روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے تقریبا 20 ساتھیوں کو گھٹھا کر وین میں ڈالا گیا ہے ،پولیس تشدد کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروس بھی بند کر رہے ہیں ۔
 

Advertisement