’کورونا میں مبتلا افراد قرنطینہ کے باوجود وائرس پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں‘

Published On 15 January,2022 05:55 pm

لندن: (دنیا نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا میں مبتلا ایک تہائی افراد پانچ روز کے قرنطینہ کے باوجود وائرس پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں

لندن میں واقع یونیورسٹی آف ایکسیٹر میڈیکل سکول EXETER کے سائنسدانوں نے 176مریضوں پر تحقیق کرنے کے بعد رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق30 فیصد افراد پانچ روز کے قرنطینہ کے بعد بھی وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ 10 روز کے قرنطینہ کے بعد10 فیصد افراد میں انفیکشن ایکٹو ہوتا ہے۔

تحقیق میں کئی ایسے لوگ بھی سامنے آئے جن میں 68 روز تک وائرس کی ایسی سطح برقرار رہتی ہے۔
 

Advertisement