لاہور: (دنیا نیوز) سائنسدانوں کی جانب سے بی اے۔ ٹو۔اومی کرون وائرس پر بڑھتے تحفظات کے باعث ایف ڈی اے نے دوسری بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دے دی۔
حکام کے مطابق پچاس سال اور اس سے زائدعمر کے افراد کیلئے فائزر یا موڈرنا ویکسین کی چوتھی خوراک آخری ڈوزلگنے کےچار ماہ بعد لگائی جانی چاہیے۔ نئی ڈوز کا مقصد شدید بیماری اور ہسپتال منتقل ہونے سے بچانا ہے۔
بارہ سال سے زائد عمرکے افراد جن کا مدافعاتی نظام کمزور ہے فائزر جبکہ اٹھارہ سال سے زائد عمرکے کمزورمدافعاتی نظام کے حامل افراد موڈرنا کی دوسری بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔