جرمنی میں ہر شہری کو کورونا کی چوتھی ویکسین لگانے کی تجویز سامنے آ گئی

Published On 29 March,2022 05:01 pm

برلن: (ویب ڈیسک) جرمن وزیر صحت کارل لاؤٹرباخ یورپی یونین کو باقاعدہ تجویز دینا چاہتے ہیں کہ تمام رکن ممالک میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو کورونا کی چوتھی ویکسین بھی لگائی جائے۔

لاؤٹرباخ نے برلن میں کہا کہ وہ برسلز میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے صحت کے اگلے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے کہ تمام بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کا چوتھا ٹیکہ بھی لگایا جائے۔ یہ چوتھی ویکسین ممکنہ طور پر اس سال ستمبر سے لگانا شروع کی جا سکتی ہے۔

Advertisement