لاہور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک میں شدید گرم موسم کے باوجود سول ہسپتال میں ائیرکنڈیشنرز کو فعال نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے مریض شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے لیکن شدید گرم موسم کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کئی وارڈز میں ائیر کنڈیشنرز تاحال بند پڑے ہیں۔ لیاقت وارڈ ، طارق وارڈ اور ہسپتال کے کئی دیگر وارڈز میں ائیرکنڈیشنرز فعال نہ ہونے سے مریضوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، لواحیقن کہتے ہیں گرم موسم کے باعث سرجری کروانے والے مریضوں کے زخم خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خراب ائیرکنڈیشنرز کی مرمت کا کام جاری ہے، جلد ہی ہسپتال کے تمام ائیرکنڈیشنرز فعال کردیں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے ہسپتالوں میں ایک طرف طبی سہولیات کا فقدان ہے تو دوسری جانب انتظامی نااہلی ان کے لئے درد سر بنی ہوئی ہے۔