اسلام آباد: (دنیا نیوز) جدید شہراسلام آباد میں بھی لوگ آج بھی پن چکیوں کے خالص آٹے کو ہی ترجیح دیتے ہیں، پلی سے دانہ ، دانہ گرتا اور پھر آٹے کی صورت میں آناج ہر گھر پہنچتا ہے۔ یہ آٹا قابل رشک صحت کیلئے مفید مانا جاتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بسا قدیم گاوں شادرا جہاں آنکھوں کو خیرہ کرتے دلفریب نظارے ہیں۔ خوبصورت گاوں کے بیچوں بیچ بہتے چشمے اور ان کے کنارے بنی پن چکی ماضی کی یاد دلاتی ہے۔
وقت بدلا لیکن اس کا پہیہ آج بھی پوری رفتار کیساتھ گھوم رہا ہے۔ اس کا مالک صبح سویرے ہی اپنی اس کوٹھری میں پہنچ جاتا ہے، پلی سے دانہ دانہ گرتا اور پھر آٹے کی صورت میں اناج ہر گھر پہنچتا ہے۔
ہائیڈیل انرجی کا بہترین نمونہ یہ پن چکی ، ماضی کی بچی کچھی چند خوبصورت یادوں میں سے ایک ہے تو ماحول دوستی کا مظہر بھی ہے۔