ینگ ڈاکٹرز کی جناح ہسپتال لاہور میں ہڑتال، مختلف سیکشنز بند، مریض رُل گئے

Published On 11 May,2022 12:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ینگ ڈاکٹرز نے جناح ہسپتال میں پھر ہڑتال کر دی۔ ایکسرے، سی ٹی سکین، ایم آر آئی سمیت تمام سیکشن بند ہونے سے مریض رل گئے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے جناح ہسپتال میں ہڑتال جاری، ینگ ڈاکٹرز نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کے خلاف آٶٹ ڈور کا باٸیکاٹ کیا۔ ڈاکٹرز کمیونٹی کی جانب سے او پی ڈی سروسز کا باٸیکاٹ کیا گیا، کمروں کو تالے لگ گئے جس کے سبب مریض رل گئے۔

جناح ہسپتال کے ایکسرے، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ڈینٹل، فزیوتھراپی سمیت تمام سیکشن بند جبکہ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عہدے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود عارف تجمل پرنسپل آفس پر قابض ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن جناح ہسپتال کے مطابق قانونی پرنسپل کی تعیناتی اور انتقامی کارواٸیوں کے خاتمے تک بھرپور احتجاج اور سروسز سے باٸیکاٹ جاری رہے گا۔
 

Advertisement